the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکہ میں غلامی کے خلاف جدوجہد کرنے والی معروف سیاہ فام شہری آنجہانی ہیرئٹ ٹبمین کی تصویر سابق صدر اینڈریو جیکسن کی جگہ  20 ڈالر کے امریکی نوٹ پر چھاپی جائے گی۔

اس بات کی تصدیق بدھ کو امریکی وزیر خزانہ جیک لیو نے کی اور انہوں نے کہا کہ ٹبمین پہلی  افریقی امریکی ہوں گی جن کی تصویر امریکی کرنسی پر چھاپی جائے گی اور گزشتہ سو سال کے دوران وہ پہلی خاتون ہوں گی جن کی تصویر کاغذی نوٹ پر چھاپی جائے گی۔

 تاہم انہوں نے یہ نہیں  بتایا کہ یہ  نئے نوٹ کب جاری  کیے جائیں گے۔

لیو نے سب سے پہلے گزشہ سال جون میں کسی خاتون کی تصویر 10 ڈالر کے نوٹ پر چھاپنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم انہیں اس حوالے سے کئی افراد اور  حلقوں کی طرف سے سے  دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ 20 ڈالر کے نوٹ کے بارے میں سوچیں۔

امریکہ کے ساتویں صدر اینڈریو جیکسن کی تصویر 20 ڈالر کے نوٹ پر چھاپی



جاتی ہے جن کے دور میں 1830 کا  انڈین ریموول ایکٹ پاس ہوا تھا جس کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں رہنے والے  مقامی انڈین قبائل کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے اور دوسری جگہ منتقلی کے دوران ان میں سے ہزاروں موت کا شکار ہو گئے۔

ٹبمین  1822 میں پیدا ہوئیں میری لینڈ میں ایک غلام کے طور پر پلی بڑھیں۔ پیدائش کے وقت ان کا نام آرمنتا راس رکھا گیا تھا  اور کئی ایک مؤرخین کا ماننا ہے کہ چھ برس کی عمر میں ان کو اپنے والدین سے چھین  کر کام پر لگا دیا گیا۔ بارہ سال کی عمر میں سخت مار پیٹ کی وجہ سے انہیں اپنی باقی زندگی میں اس کے اثرات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے انہیں دورے پڑتے تھے۔  وہ ایک راسخ العقیدہ مسیحی خاتون تھیں اور انہوں نے اپنی جوانی میں جان ٹبمین سے شادی کی۔

وہ ایک سفید فام ہمسایہ کی مدد سے فرار ہوئیں اور جس نے انہیں ان لوگوں کے نام بتائے جو انھیں ملک کے  شمال کی طرف جانے میں مدد دیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.